پی سی بی نے ملازمین کی زبان بندی کردی، کون بولے گا ؟
تابی لیکس کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام ملازمین کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کردیا ہے، خصوصا اعلی افسران نہ تو الیکٹرانک میڈیا اور نہ ہی پرنٹ میڈیا پی سی بی معاملات پر بات کریں گے، اس سلسلے میں تمام ملازمین کو مطلع کردیا گیا ہے
ذرائع باتے ہیں کہ میڈیا کے تمام سوالات کے جواب نئے ڈاریکٹر میڈیا سمیع الحسن دیا کریں گے اور میڈیا نمائندگان ان سے ہی رابطہ کیا کریں گے، سمیع الحسن جنوری کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ، تاحال وہ آئی سی سی شعبہ میڈیا کے اہم عہدے پر طویل عرصے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن اس سے پہلے بھی پی سی بی میڈیا سے منسلک رہے ہیں، سینیئر صحافیوں کے مطابق سمیع الحسن پروفیشنل آدمی ہیں اور اپنے عہدے کے تقاضے کو احسن طریقے سے نبھانے کے ماہر ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں