سیکیورٹی خدشات کی وجہ سےاگر حکومت ٹیم کو بھارت نہ جانے دے تو کیا ہوگا؟ رمیز راجہ
لاہور(نمائندہ تابی لیکس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا کہ ’’ اگر سیکیورٹی وجوہات پر پاکستان کی حکومت اپنی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دیتی تو کیا ہوگا؟
سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جے شاہ نے آئندہ سال ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نہ بجھوانے اور ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا بیان دیا تھا، جواب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر ایونٹ کی میزبانی چھینی گئی تو پاکستان ٹیم بھی ورلڈکپ کے لئے بھارت نہیں جائے گی، رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت کو سیاسی معاملات ایک طرف رکھتے ہوئے ایشیا کپ کھیلنے کے لئے پاکستان آنا چاہیے،اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔
چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا ایران میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کے باوجود امریکا اور ایران کا میچ ہوا، اسے بارے میں سوال پر فیفا کے صدر نے کہا تھا کہ فٹبال کئی مسائل کا حل دے سکتی ہے، میرا بھی یہ کہنا ہے کہ بیٹ اور گیند کو بولنے دیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں