سلمان بٹ اور کامران اکمل نے واپڈا روشن کر دیا
پاکستان واپڈا اور جیت جائے قائد اعظم ترافی کا فائنل،،،،یہ خبر واقعی حیران کن ہے کہ واپڈا قائد اعظم ٹرافی لے اڑا، احمد شہزاد کی عمدہ بیٹنگ بھی حبیب ، بنک کو جیت کا مزہ نہ چکھا سکی کیونکہ دوسری جانب سابق کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل کا بیٹ آج کل رنز پہ رنز اگل رہا ہے، سلمان بٹ تو فائنل کے مین آف دی میچ بھی لے اڑے
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا یہ فائنل میچ ہواتو ڈرا مگر پہلی اننگ کی برتری نے واپڈا کو ٹرافی کا حقدار بنا دیا، کامران اکمل اور سلمان بٹ اپنی ، کارکردگی کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کی توجہ اپنی طرف مبزول کروانے میں مصروف ہیں، کامران اکمل نے تو وزیر اعظم جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن بھی ہیں تک کو اپیل کر ڈالی ہے کہ مسلسل نظرانداز کیوں جا رہا ہے، تاہم سابق کپتان سلمان بٹ کی جانب سے کارکردگی کے علاوہ اور کچھ دیکھنے یا سننے میں نہیں آرہا، اب دیکھیے قومی ٹیم کے لیے لائن میں لگے پانچ کھلاڑیوں جنمیں سلمان بٹ، احمد شہزاد، محمد حفیظ،عمر اکمل اور کامران اکمل میں سے کس کس کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے ویزے تھمائے جاتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں