پی ایس ایل فائنل – رانا ثناء اللہ کا سماج دشمن عناصر اور اجرتی میڈیا کو صدماتی پیغام
گزشتہ روز ڈیفنس کے دل خراش سانحے کے فوری بعد سوشل میڈیا اور مختلف اجرتی چینلز نے دیے گئے ایجنڈے کے مطابق واویلا شروع کردیا کہ ایسی صورت حال میں پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانا دانشمندانہ فیصلہ نہ ہوگا
مگر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے آج گوجرانوالہ میں ان کے سب خواب چکنا چور کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہی ہوگا اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ فائنل دیکھنے گراونڈ میں دیکھے جائِیں گے اور فائنل لاہور میں نہ ہونے کے تمام خواب آور چہروں کے خواب چکنا چور کردیں گے
تابی لیکس رانا ثناء اللہ کے اس دبنگ اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے اور تمام پاکستانیوں کی آواز بننے پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی پر کہا ہے کہ آج پی ایس ایل فائنل پر حتمی میٹنگ وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں منعقد ہورہا ہے اور وزیر اعلی سے بھی تمام زندہ دلان لاہور اور پاکستانی پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی متمنی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں