پی ایس ایل فائنل – سیاسی نورا کشتی شروع
جوں جوں پی ایس ایل فائنل کے دن قریب آرہے ہیں اور حتمی اعلان سننے میں نہیں آرہا کہ یہ معرکہ آرائی کہاں ہونے جا رہی ہے، توں توں عوام کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں پنپ رہی ہیں
ایسے میں سیاسی مداری تنقید کا اتنا نادر موقع کیسے گنوا سکتے ہیں، سندھ صوبائِی وزیر قانون کی جانب سے بیان داغا گیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت پی ایس فائنل لاہور میں کروانے سے قاصرہے تو ہمارے حوالے کردیں ہم کراچی میں کروانے کو تیار ہیں، ایسے میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لینے کے لیے مشہور رانا ثناء اللہ کہاں چپ رہنے والے ہیں
انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور ہی میں ہوگا اور حتمی اعلان باقی ہے، تمام تر انتظامات مکمل ہیں، حکومت سندھ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
ہم سندھ حکومت کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنے آبائی علاقوں کے دربار اور عوامی مقامات کی حفاظت کی فکر کریں، سیہون شریف کی شرمناک حفاظت کرنے والے چلے پی ایس ایل فائنل کروانے
اپنی رائے کا اظہار کریں