شاہد آفریدی کا کرکٹ کرپشن پر نا مکمل تبصرہ
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں اسٹارز اور اسپورٹس مین کا آنا خوش آئند ہے جب کہ پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جب کہ میچ فکسنگ سے متعلق پہلے بھی بتا چکا ہوں اس میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔
لالا اگر ساتھ یہ بھی کہہ دیتے کہ محض سلیم ملک کو تو دیوار کے ساتھ لگا دیا مگر جسٹس قیوم کی رپورٹ پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج پاکستان سے کرکٹ کرپشن جڑھ سے ختم ہوچکی ہوتی، مگر شاید لالا جیسی مقبول ترین شخصیت ایسا بیان دینے سے ڈرتی ہے کہ وہ کردار آج پاکستان کرکٹ کے وی وی وی آئی پی بن چکے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں