تابی لیکس – پی ایس ایل مالکان نے لفظ “پاکستان” پر سب کچھ قربان کردیا
صاحب ہم پاکستانی بھی کمال کے لوگ ہیں، آپس میں لڑتے رہیں گے، ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے میں بازی لے جانے کوشش ہمارا وطیرہ بن چکا ہے، مگر جب لفظ پاکستان آتا ہے ہم سب کچھ چھوڑ کر بھاگ اٹھتے ہیں، اور جو اس ملک پاک کے خلاف آواز اٹھائے اور اس کی خدمت کا کوئی موقع ہو تو تب بھی ہم ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ جانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے
کچھ ایسا ہی جزبہ پی ایس ایل مالکان کی جانب سے بھی دیکھنے میں آرہا ہے، لگ بھگ تمام پی ایس ایل مالکان کے قریبی ذرائعوں کا بتانا ہے کہ اگرچہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے پر ان کو مکمل طور پر اعتماد میں نہیں لیا گیا مگر انہوں نے کڑوڑوں روپے کے خسارے کی پرواہ کیے بنا پاکستان کی عزت اور اہمیت کو سب سے اونچا رکھتے ہوئے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے پر اپنی عوامی رضا مندی کا اظہار کیا ہے
تابی لیکس ڈاٹ کام پی ایس ایل فرنچائزز کے اس جزبہ حب الوطنی کو سلام کرتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں