پی سی بی انسداد ڈومیسٹک کرکٹ اقدامات، محض سیالکوٹ ریجن سراپا احتجاج
صاحب پاکستان میں کرکٹ کی تباہی کے ذمے دار ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدور ہیں اور وہ اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہر جائز ناجائز اقدامات کی بڑھ چڑھ کر حمیات کرتے ہیں حتکہ بازی لے جانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، انکو نہ تو فروغ کرکٹ سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ کھلاڑیوں سے کوئی سروکار ہے
ایسے میں محض سیالکوٹ ریجن علم حق بلند رکھے ہوئے ہے اور وہاں کے صدر نعمان بٹ نے اس وقت سب سے پہلے اپنے عہدے کی قربانی دی جب کوئٹہ میں ہونے والے پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں انہوں نے چار ممبران کے ہمراہ ڈیپارٹمینٹل کرکٹ اور ریجنل کرکٹ خاتمے کے خلاف قرار داد پیش کی ، جس کی پاداش میں ان کو پی سی بی یہ کہہ کر معطل کردیا کہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، نعمان بٹ کو نہ صرف ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا بلکہ ان کے خلاف ٹریبونل بھی بنا ڈالا، اس پر نعمان بٹ نے انصاف حاصل کرنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکایا ہے
سیالکوٹ ریجن میں پی سی بی کے آمرانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، گوجرانوالہ، پھالیہ، منڈی بہاوالدین اور ملکوال کے بعد نارووال میں بھی کرکٹرز پی سی بی کے خلاف سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے کرکٹرز کے معاشی قتل کے منصوبے کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی
مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان سے محکمانہ اور ریجنل کرکٹ بحال رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کو ڈٹ جانے کا کہا ہے اور ملاقات میں عندیہ دیا ہے کہ پی سی بی کے بنائے ڈومیسٹک سٹریکچر کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے ، اس سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے
اپنی رائے کا اظہار کریں