گول کیپر عمران بٹ کو – بیان بازی مہنگی پڑنے کا اندیشہ
قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے حال ہی میں ٹیم منیجمنٹ کے خلاف سخت بیان دیے اور پہ در پہ شکست کا ذمہ دار بھی ٹیم منیجمنٹ کو گردانا، تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عمران بٹ کے بیانات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے پالیسی کے خلاف اقدام قرار دیا
پی ایچ ایف انتظامیہ نے عمران بٹ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ جلد ان کو بھیج دیا جائے گا، کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران بٹ نے ٹیم انتظامیہ پر تنقید پی ایچ ایف کے اہم اہلکار کے اکسانے پر کی
رابطہ کرنے پر پی ایچ ایف نے کہا کہ حالیہ واقعہ پر باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی اور معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور ذمہ داران سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں