فٹ بال – بلوچستان کے گراونڈ سجنے کو تیار
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے زیر اہتمام پاکستان بلوچستان فٹ بال کپ 10مارچ سے شروع ہو گا جس میں گزشتہ سال ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ اور چیمپئن ٹیموں سمیت چھ ڈویژنز سے دس ٹیمیں حصہ لیں گی یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتائیں انہوں ںے بتایا کہ گزشتہ سال ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن کھیلا گیا تھا جس کا بہت اچھا رسپانس ملا اور کئی با صلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے انہو ںنے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ ‘مکران‘ژوب ڈویژن کی دو دو جبکہ سبی قلات اور نصیر آباد ڈویژنز کی ایک ایک ٹیم حصہ لے گی جبکہ سبی ڈویژن اور قلات ڈویژن کے درمیان میچ کھیلا جائیگا جس سے ایک اور ٹیم کا بھی انتخاب کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ پی پی ایل کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو مکمل سامان سمیت میچ فیس ٹی اے ڈی اے اور رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور نوشکی خاران گوادر لورالائی سبی اور اوستہ محمد میں میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل رائونڈ کوئٹہ میں منعقد ہو گاسیمی فائنل اور فائنل میچز براہ راست ٹی وی پر بھی دکھائے جائیں گے انہو ںنے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ذریعے بلوچستان کے سینکڑوں فٹبالر کو اپنی صلاحیتیوں کے اظہار کے مواقع میسر آئیں گے بلوچستان کو ماضی میں فٹ بال کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا اور یہاں سے سینکڑوں کھلاڑیوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا تھا یہی وجہ ہے کہ پی پی ایل اے کھیلوں کے فروغ میں ہ مارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عیسی خان نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی پی پی ایل اے کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ سے کئی نوجوان کھلاڑی سامنے آئے تھے اورنوجوان کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنی صلاحیتیوں کا بھرپور اظہار کیا تھا بلکہ انہیں اعتماد بھی حاصل ہوا تھا اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ممبر ایسوسی ایشنز اینڈ کوآرڈینیشن عرفان نیازی ‘پی پی ایل کی چیف کوآٖپریٹو کمیونیکیشن افسر انیتا شاہ کارپوریٹ کمیونیکیشن افسر عمر دراز بھی موجود تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں