کھلاڑیوں کے بعد ویمن سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیاں
محسوس ہونے لگا ہے کہ پی سی بی نے ویمن ونگ کا کلچر تبدیل کرنے تہیہ کر لیا ہے، ورلڈکپ کے اعلان کردہ ٹیم میں چار حیران کن تبدیلیاں کی گئی اور ٹیم کی اہم کھلاڑی نداء ڈار اور اسماویہ اقبال کو نکال باہر کیا گیا
ذرائع بتا رہے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی میں بھِی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا اور ٹیم منیجمنٹ کی خواہش کا سو فیصد احترام کرنے والے فرخ زمان کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیا جارہا ہے، ماضی کے دلکش انداز کے فاسٹ باولر راشد خان جو چائنا میں کوچنگ کے فرائض دیتے رہے ہیں کو ویمن ٹیم منتخب کرنے ، کے اختیارات دیے جارہے ہیں ، کیا راشد خان کو ورلڈکپ کے لیے منتخب ٹیم میں تبدیلیوں کے اختیارات دیے جائیں گے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں