More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
محسن سپیڈ کوئٹہ میں کوئٹہ۔بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگیں گی۔ میچ ہوں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا 3 ماہ میں بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی سٹیڈیم کا دورہ سابق نگران وزیر اعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیاجائے گا۔ محسن نقوی بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔ محسن نقوی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے ایونٹس پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی زیر نگرانی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے کڈز ڈے مقابلے پنجاب یونیورسٹی گراونڈ پر منعقد ہوئے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت ساہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ شاہ جہاں، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ کی تقریب میں شرکت پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سلمان بٹ، اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی محمدنبیل تقریب میں موجود ایسوسی ایٹ سیکرٹری اصغر گل، طلحہ افتخار، ڈاکٹر ریحان یوسف، رفیق احمد موقع پر موجود تھے کوچز شفاقت علی بلا،رانا عرفان اور دیگر بھی موجود تھے کڈز ڈے کے موقع پر شاٹ پٹ ،پول والٹ، رننگ اور دیگر ایونٹس میں بچوں نے حصہ لیا صدر اتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) وجاہت ساہی نے اتھلیٹ بچوں میں انعامات تقسیم کئے قومی کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ۔ انگلینڈ. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔ محسن نقوی امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ محسن نقوی کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں۔ بھرپور مقابلہ کریں۔ محسن نقوی میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ محسن نقوی جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔ محسن نقوی کسی کی پرواہ نہ کریں۔ صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔محسن نقوی میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ محسن نقوی تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔ محسن نقوی شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ محسن نقوی قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ آپ نے پورا اترنا ہے۔ محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹز کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پی سی بی نے نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی سلیکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف۔ کپتان بابر اعظم ۔ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی میں ظہرانہ بھی دیا ٹکرز پی ایس ایل اجلاس۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس۔ اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز۔ ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے۔ پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔ پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔ پی سی بی ۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ محسن نقوی اب بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اجلاس میں شرکت پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ / انگلینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں کھلاڑیوں کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس پریکٹس سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے اعظم خان کچھ دیر میں کیمپ میں رپورٹ کر دیں گے شاہین آفریدی آج ٹیم جوائن کریں گے کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہونگے۔ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے ۔ ٹکرز ۔جنوبی افریقی ٹور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان اس سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔

انڈر 19 ٹیموں کا اعلان کر ہی دیا گیا

انڈر 19 ٹیموں کا اعلان کر ہی دیا گیا

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر19 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

• ملک بھر میں منعقدہ اوپن ٹرائلز میں تقریباََ 7ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی
• ہم نے ٹرائلز پر آنے والےتمام کھلاڑیوں کو مناسب مواقع دئیے، سلیم جعفر سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی

لاہور،یکم اکتوبر 2020ء:

سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والے قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شامل نیشنل انڈر 19 ون ڈے اور تھری ڈے ٹورنامنٹس کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کااعلان کردیا ہے۔

نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ13 اکتوبراور نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ 5 نومبر سے شروع ہوگا۔

ان دونو ں ا یونٹس کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےاسکواڈز کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے۔چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں 16سے 19 ستمبر تک منعقدہ ٹرائلز میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تقریباََ 7ہزار نوجوان کھلاڑیوں نےشرکت کی۔

اس دوران پہلے دوروزہ اوپن ٹرائلز کے بعد ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ابتدائی 40 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن کے درمیان ٹرائلز میچزکروانے کے بعدآج ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کے 20رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ان ا وپن ٹرائلز میں صرف ان کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت تھی جویکم ستمبر2001 یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔

اس دوران کوورونا وائرس کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر پی سی بی تمام کھلاڑیوں اور ان کے والدین کا شکریہ ادا کرتا ہے، جنہوں نے اوپن ٹرائلز کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط پرعمل کیا۔

سلیم جعفر، سربراہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی:

قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ہم نے اوپن ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے مناسب واقع دئیے، مجھے خوشی ہے کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر19 اسکواڈز کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

سلیم جعفر نے کہا کہ جس طرح ٹرائلزمیں ایک بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے اس سے ایک بار پھر یہ واضح ہوتا ہے کہ کرکٹ ہماری پہچان ہے اور ہمارے نوجوان اس کھیل میں آگے بڑھنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں تاہم بدقسمتی سے ہم چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے صرف 120 کھلاڑیوں کو ہی منتخب کرسکتے ہیں۔

وہ پرامید ہیں کہ رواں سال انڈر19 کی سطح پر بہترین مقابلے ہوں گے، جس سے کھیل کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس سطح پر کئی شاندار کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور رواں سال بھی قومی انڈر19 ایک روزہ اور قومی انڈر19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں۔

اس دوران تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے منتخب کردہ اسکواڈز کا پہلا کوویڈ19 ٹیسٹ ان کے اپنے گھروں میں ہوگا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، خیبرپختونخوا اور ناردرن کےجن اسکواڈ ممبرز کا پہلا ٹیسٹ منفی آئے گا وہ 4اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے،جہاں 5 اکتوبر کو ان کا دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔

سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ19 ٹیسٹنگ بھی 5 اکتوبر کو ہوگی تاہم ان کے لیے مریدکے کنٹری کلب کو سنٹرل اسٹیشن بنایا گیا ہے۔دونوں ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

انڈر19 اسکواڈز:
بلوچستان:
محمد ابراہیم سینئر(کپتان) ، یاسر خان(نائب کپتان)، عبد الغفار ، ابوہریرہ ، عادل احمد خان ، علی احمد ، اورنگزیب ، بشیر احمد ، باسط علی ، فیض اللہ ، حسیب اللہ ، حکمت اللہ ، جہانگیر خان ، کبیر راج ، خالد خان ، محمد ایاز ، محمد ابراہیم جونیئر ، محمد اسماعیل ، محمد سلمان اور واجد علی۔
اسپورٹ اسٹاف:
حسین بخش کھوسہ(کوچ کم منیجر) ، مظہر دیناری (اسسٹنٹ کوچ) ، رمضان سیلاسی( اسٹرینتھ اینڈکنڈیشنگ کوچ) ، اسد احمد (فزیو) اور حسن احمد (اینالسٹ)۔

سنٹرل پنجاب:
محمد حریرہ(کپتان)، عمر ایمان (نائب کپتان)، ابوبکر ، افضال منظور ، علی اسفند ، علی حسن ، ارحم نواب ، اسد رضا ، بلال منیر ، حسنات عباس ، حنین شاہ ، خالد خان ، ملک عبد الرافع ، محمد وقاص ، منیب واصف ، منیب ظفر ، رمیز عمران ، سعد وسیم ، سعید علی اور سمیر ثاقب ۔
اسپورٹ اسٹاف:
تنویر شوکت )کوچ کم منیجر) ، عرفان فاضل (اسسٹنٹ کوچ )، وحید نیازی (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ )، زوہیب اکرم (فزیو) اور منصور علی(اینالسٹ)۔

خیبرپختونخوا:
عباس علی(کپتان) ، ناصر فراز (نائب کپتان)، عدنان اکبر ، احمد خان ، ایاز شاہ ، حنیف الرحمٰن ، حارث خان ، حسیب خان ، اسماعیل خان ، اظہار احمد ، معاذ احمد صداقت ، محمد فاروق ، محمد حسنین ، نقیب اللہ ، سلمان خان ، شاہد عزیز ، شاہد خان ، عثمان شاہ، ذیشان احمد اورزبیر شنواری۔
اسپورٹ اسٹاف:
ثاقب فقیر(کوچ کم منیجر) ، محمد صدیق (اسسٹنٹ کوچ )، فضل وہاب(اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ )، محمد طاہر (فزیو) اورزین العابدین (اینالسٹ)۔

ناردرن:
محمد رضا المصطفیٰ(کپتان)، مبصر خان(نائب کپتان) ، عبد الفصیح ، عادل ناز ، آصف خان ، فیضان سلیم ، حسن عابد کیانی ، حسیب عمران ، حسین جنید خان ، محمد عاصم، محمد حمزہ شاہد ، مہران ممتاز ، محمد علی تاج ، محمد شعیب خان ، اسامہ آفریدی ، رحمت شاہ،سجاد خان ، شیر عبد الرحمن اور زمان خان۔
ٹیم آفیشلز:
بلال احمد (کوچ کم منیجر) ، فہد اکرم (اسسٹنٹ کوچ) ، مجاہد شاہ ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ )، وسام اکبر خان (فزیو) اور سید افراسیاب (اینالسٹ)۔

سندھ:
صائم ایوب(نائب کپتان) ، کاشف علی (نائب کپتان)، عالیان محمود ، عدیل میو ، آصف علی ، عاصم علی ، فردین شیخ ، حیدر رزاق ، حسن جعفری ، مبشر نواز ، محمد غازی غوری ، محمد سکندر ، محمد عمر ، رحمان ، رضوان محمود ، سلمان خان ، شہریار رضوی ، سید علی نسیم ، سید ذیشان ضمیر اور طلحہ احسن۔
اسپورٹ اسٹاف:
طاہر محمود(کوچ کم منیجر) ، محمد حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ )، پرویز نبی (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ )، احمد علی خان (فزیو) اور محمد احسن (اینالسٹ)۔

سدرن پنجاب:
محمد شہزاد (کپتان)، فیضان ظفر(نائب کپتان) ، علی حمزہ وسیم ، عون شہزاد ، اویس عباس ، فیصل اکرم ، حسنین ماجد ،جہانزیب رزاق ، جمیل الرحمٰن ،محمد عبداللہ بٹ ، محمد عمار ، محمدعزیر ممتاز ، محمد ابوبکر ،محمد ماجد ، میسم رضا ، محبوب احمد ، مبشر علی،قمر ریاض ، شاہور اشرف اور طاہر حسین۔
اسپورٹ اسٹاف:
کامران خان (کوچ کم منیجر) ، حافظ ماجد جہانگیر ( اسسٹنٹ کوچ )، احمر ملک اسٹرینتھ اینڈکنڈیشنگ کوچ )، محمد عرفان (فزیو) اورحافظ علی حمزہ (اینالسٹ)۔

اضافی کھلاڑی:
عبد الجلیل ، ابو زر خان ، عرفات خان ، ابرار افضل خان ، کامران ریاض ، مرزا محمد شعیب جرال ، محمد ارشد ، محمد زبیر ، محسن عیسیٰ ، سعد بن یوسف ، شاویز عرفان ، شاہد الدین ، سدیس الفت ، طیب حسین اور زاہد اقبال۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں