بہاولپور نے کراچی کو شکست دے کر انڈر13 اپنے نام کرلی
ڈائریکٹر اکیڈیمیز مدثر نزر نے ہماری ویب سائٹ سے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی ذیادہ سے ذیادہ توجہ اب گراس روٹ لیول پر ہے اور وہ جلد ہی پاکستان میں پہلی بار انٹرریجن انڈر13 ٹورنامنٹ کروانے جا رہے ہیں
تو جناب انڈر 13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ پہلی بار پاکستان میں کھیلا گیا اور اس کی فتح بھی ایک ایسے ریجن کے حصے میں آئی کہ جو شاید ابھی تک گمنام سا محسوس ہورہا تھا، بہاولپور کی کرکٹ اور ہاکی کبھی پاکستان میں خاص اہمیت کی حامل ہوتی تھی مگر وقت کے ساتھ دونوں کھیلوں میں بہاولپور کا نام مٹ سا گیا مگر انڈر13 ٹورنامنٹ میں بہاولپور نے فتح حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ زمین اور بیج ابھی تک جان میں ہیں اگر حوصلہ افزائی اور سپورٹ کا پانی ملنا شروع ہوجائے تو بہاولپور کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتا ہے
قزافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس فائنل میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ، سخت گرمی میں کراچی کا یہ فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور بہاولپور کے محمد عمار نے 72 اور عبدالوہاب نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بیس اوورز میں کراچی کے لیے 155 رنز کا ہدف کھڑا کیا، کراچی کے ہونہاروں نے مزاحمت تو خوب کی مگر بیس اوورز میں محض 135 رنز بنا سکی حالانکہ اس کے چار کھلاڑی آوٹ ہوئے
دونوں ٹیموں کے وارم اپ سیشن اور ٹاس کی پی سی بی جانب سے بھیجی گئی
ویڈیو حاضر ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں