قائداعظم ٹرافی تھری ڈے ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
قائداعظم ٹرافی تھری ڈے ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
کراچی، 12 اکتوبر 2020ء:
قائداعظم ٹرافی تھری ڈے ٹورنامنٹ کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ اٹھارہ اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن سدرن پنجاب کی قیادت زین عباس کے سپرد کی گئی ہے، سدرن پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز 18 اکتوبر سےناردرن کے خلاف شروع ہونے والےتین روزہ میچ سے کریں گی۔ ناردرن کی ٹیم عمیر مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ ایونٹ میں بلوچستان کی کپتانی عظیم گھمن جبکہ سنٹرل پنجاب کی قیادت محمد سعد اور سندھ کی سیف اللہ بنگش کریں گے۔خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض مہران ابراہیم انجام دیں گے۔
ایونٹ کے میچز کے سی سی اے اسٹیڈیم،این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کےکھلاڑی کراچی کے مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ منگل سے پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کردیں گی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت کی غرض سے راولپنڈی میں موجود کھلاڑی ٹورنامنٹ مکمل کرنے کے بعد قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیم کو کراچی میں جوائن کرلیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کوویڈ19 پروٹوکولز کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔اسی طرح ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈذ میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کراچی پہنچنے پر کوویڈ19 ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ہیں، جس کی رپورٹس منفی آنے کے بعد ہی انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
اسکواڈز:
بلوچستان سیکنڈ الیون:
عظیم گھمن (کپتان) ، اکبر الرحمٰن (نائب کپتان) ، علی وقاص ، اویس ضیاء ، گوہر فیض ، گلریز صدف (وکٹ کیپر) ، ہدایت اللہ ، حیات اللہ ، جلات خان ، محمد جنید ، محمد طلحہ ، نجیب اللہ ، شہباز خان ، شہزاد ترین ، تیمور خان اور اسامہ میر۔
سنٹرل پنجاب سیکنڈ الیون:
محمد سعد (کپتان) ، وقاص مقصود (نائب کپتان) ، احمد صفی عبد اللہ ، اعتزاز حبیب اللہ ، علی شان ، انس محمود ، عتیق الرحمٰن ، فرحان خان (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی ، کامران افضل ، محمد اخلاق ، محمد علی ، محمد عمران ڈوگر ، نثار احمد ، قاسم اکرم اور زبیر خان۔
خیبر پختونخواہ سیکنڈ الیون:
مہران ابراہیم (کپتان) ، زوہیب خان (نائب کپتان) ، ارشد اقبال ، اسد آفریدی ، آصف آفریدی ، عرفان اللہ شاہ ، محمد عامر خان ، محمد علی ، محمد حارث (وکٹ کیپر) ، محمد عمران ، محمد عرفان خان ، محمد محسن خان ، محمد نعیم سینئر ، محمد سرور ، مصدق احمد اور وقار احمد۔
ناردرن سیکنڈ الیون:
عمیر مسعود (کپتان، وکٹ کیپر) ، عمر وحید (نائب کپتان)، عماد بٹ ، اطہر محمود ، فرزان راجہ ، جمال انور ، کاشف اقبال ، منیر ریاض ، نہال منصور ، رضا حسن ، شاداب مجید ، شیراز خان ، شعیب منہاس ، تیمور سلطان ، زید عالم اور ضیاد خان۔
سندھ سیکنڈ الیون:
سیف اللہ بنگش (کپتان ، وکٹ کیپر) ، جاہد علی (نائب کپتان)، عدیل ملک ، عامر علی ، عماد عالم ، اعظم خان ، دانش عزیز ، فہد اقبال ، حسن محسن ، محمد طحٰہ ، محمد عمر ، سعد خان ، شاہنواز ، شہزر محمد ، طارق خان اور ولید احمد۔
سدرن پنجاب سیکنڈ الیون:
زین عباس (کپتان) ، محمد عمران (نائب کپتان) ، علی شفیق ، علی عثمان ، انس مصطفی ، دلبر حسین ، محمد باسط ، محمد محسن ، محمد رمیز ، محمد عمیر ، مختار احمد ، صلاح الدین ، سلمان علی ، طیب طاہر ، وقار حسین (وکٹ کیپر) اور ضیاء الحق۔
اپنی رائے کا اظہار کریں