مشن پی سی بی – پڑھا لکھا اور خوشحال کھلاڑی
آخر پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہ اقدامات اٹھانے شروع کر ہی دیے کہ جو کرکٹ میں انگلش بولنے والے کھلاڑی اور آفیشلز تیار کرنے میں معاون ثابت ہونگے اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں میں خوشحالی آئے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو میں شرکت کرنیوالے محکموں اور قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیموں کے منیجرز کی تعیناتی کے لیے نیا قانون متعارف کروایا دیا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی کے لیے کسی بھی ٹیم کے مینجر کی مناسب تعلیمی قابلیت کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت ٹیم مینجر کے لیے کم سے کم ایف اے ہونا ضروری ہوگی سینئر ون ڈے ٹورنامنٹ میں بھی مینجر کا ایف اے پاس ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے
گریڈ ٹو میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے بھی خشخبری ہے۔ ذرائع سرگوشی کرتے ہیں کہ گریڈ ٹو کھیلنے والے محکموں کو بھی کرکٹرز کو کم از کم ایک سال کا کنٹریکٹ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ گریڈ ٹو کھیلنے والے تمام سرکاری اور پرائیویٹ محکمے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سال کے معاہدے کے پابند ہونگے۔ اس سطح پر بھی کرکٹرز کو سالانہ معاہدے کے تحت ہر ماہ تنخواہ دی جائیگی۔ گریڈ ٹو کھیلنے والے سرکاری اداروں کی ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کو کم از کم تیس ہزار تنخواہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ اداروں کی ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ پچیس ہزار دینا ہونگے
اپنی رائے کا اظہار کریں