More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہونگے۔ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے ۔ ٹکرز ۔جنوبی افریقی ٹور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان اس سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ اہم ٹیکرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس (Ms. Henny de Vries) کی قذافی سٹیڈیم آمد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور. کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔ سفیر نیدرلینڈ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سفیر نیدرلینڈ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سفیر نیدرلینڈ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ محسن نقوی کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ محسن نقوی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محسن نقوی دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

پی سی بی کوویڈ19 کے پروٹوکولز جاری، کوچز اور کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ بھی ہوجاتے تو اچھا تھا

پی سی بی  کوویڈ19 کے پروٹوکولز جاری، کوچز اور کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ بھی ہوجاتے تو اچھا تھا

• فرسٹ اور سیکنڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بالتریب 18 اور 21 ستمبر کو ہوگی
• کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، میچ ریفریز، امپائرز، ڈیوٹی ڈاکٹرز، سیکورٹی منیجرز اور بس ڈرائیورز بائیو سیکیور ببل میں رہیں گے
• گراؤنڈ اسٹاف، وینیو منیجرز، اسکوررز اور دیگر عہدیداران کو بائیو سیکیور زون کی دوسری تہہ میں رکھا جائے گا
• کھلاڑیوں کی تفریحی کے لیے ایک کمرہ مختص ہوگا، جہاں ٹی وی، وائی فائے اور کیریم بورڈ کی سہولت موجود ہوگی
• بائیو سیکیور ببل توڑنے والےفرد کو 5 روز(میں 2 کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے) تک سیلف آئسولیشن میں رہنا ہوگا
• پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹس کے لیے میڈیا پروٹوکولز کا بھی اعلان کردیا

لاہور، 15 ستمبر 2020ء:

پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو محفوظ انداز میں شروع کرنے کی غرض سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کے لیے کوویڈ 19 پروٹوکولز کا اعلان کردیا ہے۔ ان پروٹوکولز کے اعلان کا مقصد سیزن کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، میچ آفیشلزاور ڈیوٹی ڈاکٹرزسیزن کے آغاز سے ہی بائیو سیکیور ببل میں رہیں گے۔ اس دوران انہیں آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہوگی تاہم ببل میں داخلے کے لیے ان تمام کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، میچ آفیشلز اور ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مسلسل 2 مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہوں گے، یہ فیصلہ، ببل کو وائرس فری رکھنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

فرسٹ اور سیکنڈ الیون میں شامل تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو پیر کو کروائے گئے اپنے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بالترتیب 16 اور 18 ستمبرکو جمع کرانی ہیں۔پی سی بی ان تمام افراد کو اس ٹیسٹ کے واجبات بعد میں ادا کردے گا۔

اسکواڈ میں شامل جن کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی انہیں پی سی بی کے قائم کردہ سنٹرل اسٹیشن بلایا جائے گا۔ جہاں ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ہوگی۔ فرسٹ الیون کے اسکواڈز کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 18ستمبرجبکہ سکینڈ الیون کی 21 ستمبر کو ہوگی۔

کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز پہنچنے کے لیےہوائی سفر کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جہاں انہیں داخلے سے قبل ان کے سامان کے ہمراہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔اس دوران ہر فرد کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہائش دی جائے گی۔

اگر کسی شخص کا دوسرا ٹیسٹ مثبت آجاتا ہے تو اسے 5 روز کے لیے آئسولیٹ کردیا جائے گا، اس دوران اس کےمزید 2 ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ اگر یہ ٹیسٹ بھی مثبت آجائیں تو اس شخص کو 14 روز تک سیلف آئسولیشن میں بھجوادیا جائے۔ جس کے بعد اس فرد کو مسلسل 2 ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں بائیو سیکیور زون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز کو 25 ستمبر تک اپنی ٹیموں کو جوائن کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ دس ہفتوں پر مشتمل انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد ان کھلاڑیوں کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسی طرح،ان ایونٹس کے لیے مقررہ میچ آفیشلز کو اپنی پہلی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے نتائج 24 ستمبر تک جمع کرانے ہوں گےجبکہ ان کے دوسرے ٹیسٹ 27 ستمبر کو پی سی بی کے سنٹرل اسٹیشنز میں ہوں گے۔

نوجوان کھلاڑیوں کی سہولت اور آسانی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر19 کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ کی مکمل ذمہ داری خود اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ تمام ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیموں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔

پی سی بی کو اندازہ ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بدل رہی ہے، لہٰذا پی سی بی اس سلسلے میں ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں متوقع چیلنجز سے نمٹنے اور رسک کو کم سے کم کرنے کی غرض سے اپنی طرف سے ہر ممکن اقدامات اٹھانےکی کوشش کررہاہے۔

بائیو سیکیور زون:

ہوٹل کے کمرے، کھانے کی جگہ، انڈور گیمز روم، کھیلنے کی جگہ، ڈریسنگ رومز، میچ آفیشلز کے کمرے،ٹیموں کی بسیں اور گاڑیاں بائیو سیکیور زون میں شامل ہوں گی، جسے متواتر ڈس انفیکٹ کیا جاتا رہے گا۔پرٹوکولز کے مطابق بائیو سیکیور زون کی پہلی تہہ میں موجود افرادکی تفریحی کی غرض سے ہر ٹیم کے لیے ایک الگ کمرہ مختص ہوگا ، جس میں وائی فائے سروس، ٹی وی اور کیریم بورڈ کی سہولت موجود ہوگی۔

ڈومیسٹک سیزن کے دوران کوویڈ19 کے ان پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ذمہ داری امپلیمنٹیشن ٹیم کی ذمہ داری ہوگی، جس کی سربراہی کوویڈ19 میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ریاض کے سپرد کی گئی ہے۔ اس ٹیم کے دیگر اراکین میں ٹیم منیجرز سمیت فزیوتھراپسٹ ، لائزن آفیسرز اوور ڈیوٹی ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔

بائیوسیکیور زون کی پہلی تہہ میں موجود افراد کو ضرورت پڑنے پر دوسری تہہ میں جانے کے لیے اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنے کے علاوہ دوسری تہہ کے افراد سے 10 سے 15 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔بائیو سیکیور زون کی دوسری تہہ میں گراؤنڈ اسٹاف، وینیو منیجرز، اسکوررز اور دیگر منتظمین رہیں گے۔ دونوں تہوں میں رہنے والے افراد آپس میں رابطے کے لیے موبائل فون کا استعمال کریں گے۔ میچ دوران کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کے باہر بیٹھنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس دوران دوپہرکے کھانے یا چائے کےوفقے کے دوران سماجی فاصلےسے متعلق ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

بائیو سیکیور ببل توڑنے والے شخص کو 5 روز (کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنے) تک سیلف آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

میڈیا پروٹوکولز:

ان غیرمعمولی حالات میں شیڈول ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں شریک تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا پروٹوکولز کا اعلان بھی کردیا ہے۔

یہ کچھ بنیادی پروٹوکولز ہیں تاہم کوویڈ19 کی بدلتی صورتحال کے باعث ان پروٹوکولز میں آخری وقت پر تبدیلی کی جاسکے گی ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں