اظہر علی کے مستقبل کا فیصلہ جمعہ کو
تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس جمعہ المبارک کو کراچی میں ہوگا ، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو زیر بحث لایا جائے گا، پی ایس ایل کے روح رواں نجم سیٹھی بورڈ کو پی ایس ایل پر مفصل بریفنگ دیں گے اور پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں ہونے کا جائزہ بھی لیا جائے گا
اجلاس کے منٹس میں پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز نہ ہونے پر پی سی بی کو جو مالی نقصان ہوگا اس کو پورا کرنے پر سر جوڑے جائیں گے، اجلاس کے اہم ترین فیصلوں میں اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع بتاتے ہیں کہ اظہر علی کی آسٹریلیا کے خلاف حالیہ عمدہ کارکردگی نے پی سی بی کو سوچ و بچار پر مجبور کردیا ہے کیونکہ نظام پی سی بی چلانے والوں کی اکثریت اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر چکی تھی
اپنی رائے کا اظہار کریں