More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

فائنل سے پہلے پاکستان کا آخری پریکٹس سیشن

آخر وہ لمحہ آن پہنچا جب پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائے گا،،،، پوری پاکستانی قوم میں ایک جوش ہے، ایک ولولہ ہے اور ہر کسی کے دل کی آواز ہے کہ پاکستان سرفراز احمد کی قیادت میں  شارجہ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست سے در چار کرکے ٹرافی پاکستان لا کر عید الفطر کا بہترین تحفہ قوم کو دیں
قومی کرکٹ ٹیم اوول کے تاریخی میدان پر اپنی بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہے ،،،جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی میں ایک جزبہ اور جیت کی لگن نظر آ رہی ہے،،،، ہم آپ کو دکھا رہے ہیں قومی کرکٹ ٹیم کا آخری پریکٹس سیشن ،،،، مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر کھلاڑی کی باڈی لینگوئج بہت ہائی ہے
اللہ کرے پاکستان اس بار بھارت کو شکست دے کر سارے گلے دور کردے اور قوم کو ایک اچھی خبر سننے کو ملے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں