ایٹم بم کے بعد پاکستان ایک اور شعبے میں دنیا کے چھ ممالک شامل
صاحب پاکستان دنیا کے ان چھ ممالک مین آتا ہے کہ جو ایٹمی طاقت ہے ، مگر اب پاکستان کا شمار دنیا کے ان چھ ممالک میں شامل ہونے والا ہے کہ جن کے پاس کرکٹ بائیومکینکس لیب ہوگی اور وہ بھی جسکو جلد آئی سی سی رجسٹرد کرنے جارہا ہے اور ذرائع بتاتے ہیں کہ آئی سی سی کے نمائندہ جلد پاکستان کا دورہ کریں، یاد رہے کہ کڑوڑوں روپے خرچ کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں تو بائیومکینکس لیب قائم نہ کر سکا تاہم چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی کاوشوں کی بنا پر اب یہ لیب لمز یونیورسٹی میں کامیابی سے کام کر رہی ہے، اس سلسلے میں جنوبی افریقہ میں پاکستانی ماہرین کا ٹیسٹ ہوا جسے پاکستانی ٹیم نے نہ صرف کامیابی سی پاس کیا بلکہ اپنی مہارت سے جنوبی افریقہ کے ماہرین کو از حد متاثر بھی کیا ہے، جنوبی افریقہ کی انتہائی تسلی بخش رپورٹ کے بعد آئی سی سی باولنگ ایکشن درست کروانے والی بائیومکینکس لیب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئی سی سی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے لیب کی تزئین و آرائش کے کام میں تیزی آگئی
اپنی رائے کا اظہار کریں