ویمن کرکٹ ٹیم – نے کبھی نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ بنا ڈالا
ویمن کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا، واپسی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریبات ہونگیں، نقد انعامات کے ساتھ ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں اضافے کی بھی فرمائش کی جا سکتی ہے، شاید کوئی بھی نہ پوچھے کہ ثناء میر الیون تو سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے بآسانی جیت جاتی تھی، اب شکست کی وجوہات کیا ہیں؟ آخر ہماری ٹیم کو ہربار ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنا ہی کیوں پڑتا ہے؟
تو آئیے آپ کو کبھی نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ دکھائیں، ویمن ٹیم کی نمائندہ کئی سال سے ہمارے ایک سوال کا ایک ہی جواب دیتی آئیں ہیں کہ ہم تو تیار ہیں بھارت ہمارے خلاف میدان میں اترے تو
لیجیے جناب میدان میں اترنے کا کیا دھرا، روایتی حریف بھارت کے خلاف بیٹنگ فرسٹ جی ہاں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہماری ٹیم کی شاندار کارکردگی اکاون رنز جس میں تیرہ ایکسٹرا رنز شامل ہیں، تو اس میں ریکارڈ کہاں ہے؟ سکور کارڈ ذرا غور سے دیکھیے، ہماری بیٹرز نامور بلے بازوں کا خوبصورت دفاع دیکھیےناہیدہ خان اٹھارہ گیندوں پر تین رنز، نین عابدی بیس بالوں پر 0, عالیہ ریاض ستائیس گیندوں پر 1 اور کپتان ثناء میر سترہ بالوں پر 0
جی ہاں 87 بالوں پر 4 رنز، ہے نہ ناقابل تسخیر ریکارڈ
اس کی مبارکباد سلیکشن کمیٹی کو دی جائے یا نئی نئی ٹیم منیجمنٹ کو، اس کی کھوج میں ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں