تابی لیکس – دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے حتمی نام تکمیل کے آخری مراحل میں
یوں تو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے ممکنہ کھلاڑی آج کل قزافی اسٹیڈیم لاہور میں اپنی فٹنس ، فیلڈنگ اور رویوں سے ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی آنکھ کا تارہ بننے کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہیں اور تربیتی کیمپ میں بولنے والے کھلاڑی خاموش اور مودب بنے دکھائی دے رہے ہیں
مگر ذرائع تابی لیکس کے مطابق سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم آخری دو سیریز میں پہ در پہ شکست کو نہیں بھول پائی اور پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے حامل تمام عمر کے کھلاڑیوں سے خاصی متاثر دکھائی دے رہی ہے، جہاں کامران اکمل، شاداب خان، احمد شہزاد سمیت چند سرپرائز ناموں کے لیے سبز بتی روشن ہوجائے گی وہاں چند فاسٹ باولرز سمیت کچھ کھلاڑیوں کو لال بتی بھی دیکھنا ہوگی
تابی لیکس ذرائع بتا رہے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی آج چودہ فروری کو پھر سے کیمپ میں اپنی تیار کردہ ٹیم کی نوک پلک درست کریں گے اور جلد حتمی ٹیم بنا کر چیئرمین پی سی بی کو منظوری کے لیے پیش کردیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں