ویسٹ انڈیز کے خلاف تربیتی کیمپ شروع، دیو ہیکل گیند سب کی توجہ کا مرکز
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اعلان کردی ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قذافی شروع ہوگیا. قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے پہلے روز کپتان مصباح الحق، سمیع اسلم اور فاسٹ بولر اسد رضا نے شرکت نہ کی. تینوں کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی گریڈ 2 کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ سنیئر کھلاڑی یونس خان بھی کیمپ کے پہلے روز گراونڈ نہ پہنچ سکے. کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں اظہر علی، اسد شفیق، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، سہیل خان، راحت علی، محمد عباس اور خالد عثمان شریک ہیں. کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ این سی اے مشتاق احمد کی زیرنگرانی ٹریننگ کی. اس موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹپس دیں. ، نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور کے دیگر کوچ جنمیں منصور رانا اور محتشم رشید شامل ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کو موجود رہے
اپنی رائے کا اظہار کریں