کیا سچ میں عمر اکمل کوچیمپِئنز ٹرافی سے باہر کیا جا رہا ہے؟
پاکستان کپ کے دوران عمر اکمل کا بیان سب کے لیے حیرت کا باعث بن گیا جب انہوں نے بطور کپتان یہ بیان دیا کہ فاسٹ باولر جنید خان کا پتہ نہیں لگ رہا اور وہ غائب ہوگئے ہیں، جب جنید خان علالت کی بنا پر گراونڈ نہیں پہنچ سکے تھے، پی سی بی نے بھی فوری طور اس واقعہ کا جائزہ لینے کی خبر دی
اس کے بعد میڈیا پر خبروں کا انبار لگ گیا کہ عمر اکمل ایک بار پھر مصیبت میں، چیمپیئنز ٹرافی میں عمر اکمل کی شرکت مشکوک، پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو نوٹس دیے جانے کا امکان, آخر عمر اکمل کے ساتھ مسئلہ کیا ہے پر تو ٹی وی شو دیکھنے میں آئے
تابی لیکس نے اس خبر کی تحقیق کی اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ عمر اکمل کی ٹیم سے فارغ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ان سمیت کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا کوئی امکان نہیں اور پی سی بی اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے انگلینڈ میں دس روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے جبکہ دو وارم میچز بھی کھیلے گی
عمر اکمل نے کچھ عرصہ پہلے تابی لیکس سے انٹرویو میں میڈیا اور شائقین کرکٹ سے کیا اپیل کی تھی یہ جاننے کے لیے کلک کریں یہ لنک
www.youtube.com/watch?v=9T50-HzmWpc&t=19s
اپنی رائے کا اظہار کریں