عبدالحسیم کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈہاکی لیگ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا، قومی ٹیم کے لیے میگا ایونٹ اہمیت کی حامل یہ لیگ پندرہ سے پچیس جون تک کھیلی جائے گی،
انگلینڈ میں منعقد ہونے والی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گرین شرٹس کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جسمیں عبدالحسیم خان کو ٹیم کی قیادت جبکہ عمر بھٹہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے
دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، مظہر عباس، نواز اشفاق، علیم بلال، ابوبکر محمد، رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، تصور عباس، احمد شکیل بٹ، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجاز احمد، اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز شامل ہیں
ورلڈہاکی لیگ میں شریک دس ٹیموں میں پہلی چھ ٹیمیں ورلڈکپ میں شریک ہونگیں سو اس لحاظ سے قومی ہاکی ٹیم کے لیے ورلڈ ہاکی لیگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں