پنڈی سٹیڈیم سے پاکستان کے لئے بری خبر
لاہور(نمائندہ تابی لیکس)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں، حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔
حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں کھچاؤ آ گیا تھا، حارث رؤف نے میچ کے دوسرے روز بھی بولنگ نہیں کی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں