نعمان بٹ ڈٹ گئے ،، پی سی بی کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان
کوئٹہ میں ہونیوالا پہلا پی سی بی گورننگ بورڈ اس وقت بحرانی کیفیت کا شکار ہوگیا جب حاضر 7 میں 5 ممبران گورننگ بورڈ نے قرارداد پیش کردی اور پاکستان میں ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے اور ایم ڈی وسیم خان کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار کر اس کو نامنظور کردیا
اس پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بیان دیا کہ وہ کسی کو پی سی بی ہائی جیک کرنے نہیں دیں گے اور اگلے ہی دن نعمان بٹ کو یہ کہہ کر معطل کردیا کہ انہوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہےاور حساس نوعیت کی دستاویزات میڈیا کے ساتھ شیئر کی ہیں، پی سی بی نعمان بٹ کو نہ صرف معلطل کیا بلکہ ان کے خلاف انکوائری کمیٹی بھی بنا ڈالی
اس پر نعمان بٹ بھی ایکشن میں آ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ پی سی بی کے فیصلے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے جارہے ہیں کیونکہ پی سی بی نے ان کے خلاف جو اقدامات اٹھائے وہ قانونی تقاضوں کے منافی ہیں، نعمان بٹ نے قانونی جنگ میں فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے
پی سی بی اس اقدام پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے ٹاک شو میں اسے کرکٹ کا افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی تھی کہ اگر اس واقعہ کو باہمی رضامندی سے حل نہ کیا گیا تو قانونی جنگ شروع ہوجائے گی اور بات سپریم کورٹ تک پہنچ سکتی ہے اور ہو سکتا ہے سپریم کورٹ پی سی بی کی پوری بساط ہی نہ لپیٹ دے،
قانونی جنگ شروع ہوچکی، اب دیکھیے یہ جنگ اپنے بام عروج تک پہنچنے سے پہلے ہی مزاکرات سے ختم ہوجاتی ہے یا بھیانک نتائج کی پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں