More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

تابی لیکس – مدثر نزر نے معزرت کر لی

تابی لیکس – مدثر نزر نے معزرت کر لی

آج کل پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں میں کھینچا تانی عروج پر ہے اور ہر کوئی اپنی کرسی بچانے کو اپنے من پسند افراد کو آگے لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے، ایسی صورت حال میں پی سی بی وابستہ شہرہ آفاق چہرے سخت مشکل میں پڑ گئے ہیں کہ کس کو مسیحا سمجھا جائے، مدثر نزر کرکٹ میں ایسا محترم نام ہے کہ جس کی پوری دنیائے کرکٹ معترف ہے

picture-487

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پی سی بی ہائی کمان نے دوبئی میں جاکر ڈیرے ڈال لیے اور مدثر نزر کو مجبور کر دیا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کا نظم و نسق سنبھالیں، لاہور اور پاکستان سے محبت مدثر نزر کو ایک بار پاکستان لے آئی اور آج کل وہ ڈائریکٹرز اکیڈیمیز کے ساتھ ساتھ لاہور قلندرز کے آئیکون بھی ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں میں سے ایک نے گولڈن آرم سے پی سی بی ویمن ونگ کا سربراہ بننے کی بھی استدعا کی ہے، تاہم تابی لیکس ڈاٹ کام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر نزر نے یہ عہدہ قبول کرنے سے تو انکار کردیا ہے مگر ان کو قائل کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں