شدید زخمی نزیر جونیئر، جنرل باجوہ کی جانب سے پھول اور مکمل علاج کی یقین دہانی
دنیائے کرکٹ میں نزیر جونیئر کے نام سے کون نہیں واقف، پاکستان کی جانب سے بطور آف سپنر ان کی کارکردگی یادگار حیثیت کی حامل ہے،، نزیر جونیئر کو اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے چار دفعہ سر ویوین رچرڈز کو کلین بولڈ کیا جبکہ اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 99 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
نزیر جونیئر کو چند دن پہلے سر میں اس وقت شدید چوٹیں آئیں جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے، سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج نزیر جونیئر ابھی تک ہوش میں نہیں آئے اور ماہر ڈاکٹر نے محض ایک دفعہ ان کا چیک اپ کیا ہے
پی سی بی کی جانب سے ہارون رشید اور ثاقب عرفان نے نزیر جونیئر کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کو جیسے ہی ان کی حالت کے بارے پتہ چلا انہوں نے نہ صرف ان کے لیے پھولوں کا گلدستہ بھیجا بلکہ ان کا علاج CMH لاہور میں کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، ذرائع کا بتانا ہے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا نزیر جونیئر کو آج سی ایم ایچ ہسپتال میں منتقل کردیا جائے گا تاہم سروسز ہسپتال لاہور کے میڈیکل آفسرز نے اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے رسک پر ان کو دوسرے ہسپتال منتقل کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں