More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

محمد نواز کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

محمد نواز کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے ایک اور غیر اہم مہرے کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا، آل راونڈر محمد نواز کہ جن پر الزام تھا کہ انہوں نے بروقت بکیز کی جانب سے رابطے کی اطلاع نہیں دی تاہم پی سی بی سیکورٹی ٹی کے روبرو پیش ہوکر محمد نواز نے نہ صرف بکیز کے رابطے کا اقرار کیا بلکہ اسے اپنی معصومیت بھی بتایا کہ ان کا پتہ نہیں چل سکا تھا کہ رابطہ کرنے والا کوئی فین تھا یا بکی
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے  مطابق  محمد نواز کو ایک ماہ کی سزا اور دو لاکھ روپے کا جرمانہ سزا سنا دی گئی اور ساتھ ہی ان   کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل کردیا گیا

پی سی بی کے قانونی مشیر کے مطابق محمد نواز سے کسی بکی کی بجائے خود ناصر جمشید نے رابطہ کیا اور فکسنگ کی آفر کی جو محمد نواز نے مسترد کردی، تاہم تفضل رضوی کے مطابق ناصر جمشید نے اچھا کیا جو پی سی بی سے تعاون کیا اور ہر مرحلے پر تحقیقات میں معاونت کا وعدہ کیا ہے
محمد نواز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھ ماہ تک پی سی بی سیکورٹی اینڈ ویجیلنس کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ پر لیکچرز لیں گے اور ان کو بین الاقوامی کرکٹ میں وہ تمام مرحلے پورے کرنے ہونگے جنکو پورا کر کے فاسٹ باولر محمد عامر قومی ٹیم کا حصہ بنے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں