قائد اعظم ٹرافی — نجم سیٹھی ریجنل صدرو کے کردار سے ناخوش
قزافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں تابی لیکس کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتایا کہ قائد اعظم ٹرافی کو چلانے میں پی سی بی کو بہت مشکلات کا سامنا ہے اور سپانسرز لمبے فارمیٹ کو سپانسر کرنے سے گریزاں ہیں جبکہ پاکستان میں دو ہی کھیلوں کے ٹی وی چینل ہیں اور وہ بھی قائد اعظم ٹرافی براہ راست دکھانے کے لیے پیسے دینے کی بجائے الٹا کڑوڑوں روپے مانگتے ہیں،،، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین میں بھی کمی واقع ہورہی ہے،،،
پریس کانفرنس نجم سیٹھی گورننگ باڈی کے ان ممبران سے نالاں نظر آئے جو گورننگ باڈی کے ممبران بھی ہیں کہ جو قائد اعظم ٹرافی سمیت دوسری ڈومیسٹک کرکٹ کرکٹ کے لیے ایک بھی سپانسر لانے میں ناکام رہے ہیں،،، تاہم نجم سیٹھی نے اپنی باتوں میں یہ تاثر کہیں نہیں دیا کہ وہ گردشی خبر کے مطابق مستقبل میں قائد اعظم ٹرافی کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،، یاد رہے گزشتہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ایک ممبر نے یہ مشوری دیا تھا کہ قائد اعظم ٹرافی کو بند کردیا جائے
اپنی رائے کا اظہار کریں