مصباح الحق – یونس خان – یہ لمحات ہر کسی کو نہیں ہوئے میسر
جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آج آخری دن ہے اور ہم کو یاد ہے کہ جب سابق کپتان انضمام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تو ان کو ٹیم ایسا خیر مقدم کیا کہ انضمام الحق جیسا مضبوط آدمی بھی آبدیدہ ہوگیا
اب جب کہ انضمام الحق اور یونس خان کے کیریئر کے آخری چند دن رہ گئے اور دونوں کھلاڑیوں پر اس کیفیت بھی جزباتی ہوگی،چوتھے دن جب یونس خان اور مصباح الحق گراونڈ سے باہر آئے تو مصباح الحق اور یونس خان کو وہی خیر مقدم نصیب ہوا جو برائن لارا اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے حصے میں آیا ، دونوں کھلاڑیو ں کے چہروں سے ان کے جزبات بھانپے جا سکتے ہیں مگر دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اپنے جزبات کو چھلکنے پر بھی ایسے ہی قابو پایا جیسے انہوں نے درجنوں بار اپنی ٹیم کو ڈوبنے سے بچایا
افسوس کہ دونوں کھلاڑی آخری ٹیسٹ کی آخری اننگ میں ایسا کچھ نہ کر پائے جو ٹیم کی ضرورت ہے، اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں یہ سیریز ہار جائے
کرکٹ سانحات اور معجزوں بھرا کھیل ہے
کیا پتہ یاسر شاہ اور حسن علی کچھ ایسا کر دکھائیں جو پاکستان کی جیت اور ان دو عظیم کھلاڑیوں کے لیے ناقابل یقین و فراموش تحفہ ہو
اپنی رائے کا اظہار کریں