تابی لیکس – مصباح الحق نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا
ابھی مصباح الحق وطن واپس بھی نہیں ہوئے مگر ان کے لیے مستقبل کے لیے بہت ساری پیشکشیں تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ تین شعبوں میں مصباح الحق اپنا فیصلہ کرکے ہمیں بتا سکتے ہیں اور ہم فوری طور پر مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری بنانے کو تیار ہیں
تابی لیکس آپ کو مطلع کر رہا ہے کہ مصباح الحق میچ ریفری بننے کے خواہشمند نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اس عہدے کو لینے کے لیے تیار ہیں، مصباح الحق ایک سے دو سال تک لیگ کھیلنے اور ٹی وی پر کرکٹ ایکسپرٹ کے فرائض سر سرانجام دینے کے خواہاں اور اس کے بعد اگر کرکٹ کا کوئی عہدہ قبول کریں گے تو عام نوعیت کی بجائے کوئی بڑا عہدہ ہوگا
اپنی رائے کا اظہار کریں