پی سی بی کی جانب سے مصباح الحق کو پہلی پیشکش
قومی کرکٹ کے کپتان مصباح الحق جو ویسٹ انڈیز میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نہ صرف ان کو بلکہ یونس خان کو یادگار فیئرویل دینے کے ساتھ ساتھ ان کو موزوں ذمہ داری کا بھی خواہاں
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے مصباح الحق کے لیے تازہ ترین پیشکش آئی ہے کہ اگر مصباح الحق چاہیں تو وہ آئی سی سی میچ ریفری بن سکتے ہیں کیونکہ آئی سی سی میں کوئی بھی میچ ریفری نہیں، انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے لیے اور بھی پیشکشیں ہیں تاہم میچ ریفری کا عہدہ قبول کرنے کا دارومدار مصباح الحق پر ہے
ابھی تک کسی بھی پاکستانی کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا کہ وہ آئی سی سی میچ ریفری کے موزوں قرار دیا ہو یا کسی موزوں کھلاڑی نے اس عہدے کے لیے اپلائی کیا ہو، مصباح الحق جہاں عمدہ کھلاڑی ہیں وہیں ایم بی اے کی ماسٹر ڈگری کے بھی حامل ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں