More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

عمر اکمل کے بعد سینیئر کھلاڑیوں کو مکی آرتھر کی گالیاں، پی سی بی صفائیاں

عمر اکمل کے بعد سینیئر کھلاڑیوں کو مکی آرتھر کی گالیاں، پی سی بی صفائیاں

کھلاڑیوں خصوصا سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی ہیڈکوچ مکی آرتھر کا خاصا رہا ہے ، پاکستان سے پہلے وہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلین کھلاڑیوں سے بھی تلخ رویے کے مشہور رہے اور اسی پاداش میں آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ان کو چلتا کیا
کچھ عرصہ پہلے ٹیسٹ پلیئر عمر اکمل اس وقت ان کے زیر عتاب آگئے جب وہ این سی اے میں پریکٹس کو آئے، عمر اکمل نے الزام لگایا کہ مکی آرتھر نے انکو گالیاں دی ہیں مگر چیف سلیکٹر کی جانب سے مکی کے حق میں بیان آنے پر معاملہ رفع دفع ہوگیا، کچھ عرصہ بعد خبریں آئیں کہ ٹیم سلیکشن پر ہیڈ کوچ اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی میں شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں ، پی سی بی اس معاملے کو بھی صلح کروا کے ختم کروا دیا
اب تازہ ترین خبریں ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بدترین بلے بازی پر مکی آرتھر نے سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کو ناکامی کا ذمے دار قرار دیا ہے اور ان کی سخت الفاظ حتکہ گالیوں سے کلاس لی ہے، یہ دعوی دنیائے کرکٹ کے اعلی ادارے اور ایسے سینیئر اور قابل احترام صحافیوں کی جانب سے کیے گئے ہیں کہ جنکو جھٹلایا نہیں جا سکتا، ان کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے غلطی کا اعتراف کرنے کے باوجود مکی آرتھر آپے سے باہر ہوگئے اور ڈریسنگ روم میں پڑی اشیاء اٹھا اٹھا کر پھینکنا شروع کردیں، جس پر سینیئر کھلاڑیوں نے بھی شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا، ہیڈکوچ کی راج دلارے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ یہ پہلی جڑپ بتائی جارہی ہے
ادھر پی سی بی نے وضاحتی پیغام میں مزکورہ خبروں کو جھوٹ کا پلندہ اور افواہوں سے عبارت کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ رونما ہی نہیں ہوا لہذا میڈیا کو افواہ سازی سے پرہیز کرنا چاہیے، پی سی بی کے مطابق ٹیم متحد ہے اور ہیڈکوچ اور کھلاڑیوں کے تعلقات روایتی طور پر خوشگوار ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں