ناقدین کو ایک اور ٹیکہ – منصور رانا ورلڈکپ تک ہیڈکوچ مقرر
منصور رانا کا شمار پاکستان کے صف اول کوچز میں ہوتا ہے اور کوچنگ میں ان کا ٹریکنگ ریکارڈ کسی بھی کوچ سے کہیں آگے ہے، انڈر19 ورلڈکپ اور ویمن ایشین گولڈ میڈل پاکستان لانے میں ان کی کوچنگ کا اہم کردار رہا، فیصل آباد ریجن جو آج کل وہاں کے صدر انور چوہدری کی من مانیوں کی بنا پر بدترین تنزلی کا شکار ہے، منصور رانا کی کوچنگ میں پاکستان نمبر 1 رہا
حال ہی میں منصور رانا کو اچانک پاکستان انڈر19 کوچ مقرر کیا گیا ، اچانک اس لیے لکھا گیا کہ منصور رانا کو ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے کم از کم دن دیے گئے، نتائج مایوس کن رہے اور اجرتی ناقدین کو تو ایسا موقع اللہ دے، مگر اجرتی ناقدین کے لیے صدماتی خبر ہے کہ پی سی بی نے منصور رانا کو ورلڈکپ تک پاکستان انڈر19 کا ہیڈکوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع بتاتے ہیں کہ منصور رانا کو لمبے عرصے تک کے لیے تربیتی کیمپ اور سلیکشن کمیٹی کو ٹیم پر از سر نو نظر دوڑانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں