جسٹن بیبر نے مانگ لیے پانچ کڑور روپے- کس سے؟
جسٹن بیبر کے نام سے کون واقف نہیں، وہ دنیا میں جہاں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، مداحوں کے انبار لگا لیتے ہیں، پاکستان میں بھی جسٹن کے ہزاروں مداح موجود ہیں، مگر جناب جسٹن بیبر پاکستان تو شاید نہ آئیں مگر وہ پاکستانیوں کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہیں اور انہوں اس سلسلے میں مشروط حامی بھرلی ہے، آپ بھی سوچ رہیں ہونگے کہ آخر کس سے مانگ لیے بیبر نے پانچ کڑور
تو جناب پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ نے مشہور عالم گلوکار کو فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا ہے، جسٹن کی جانب سے مثبت جواب کی خبر آ گئی ہے اور انہوں نے پی ایس ایل انتظامیہ سے پانچ کڑوڑ روپے کی مانگ کی ہے، ذرائع بتاتے ہیں مزاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور رقم طے ہوتے ہی جسٹن بیبر کی آمد کی خبر سامنے لائی جائے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں