بابراعظم کی ایک روزہ میچزمیں بادشاہت برقرار
دبئی(نمائندہ تابی لیکس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے ، ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے، ڈی کوک چوتھے اور وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ باولنگ میں ٹر ٹرینٹ بولڈ بدستور پہلے ، جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے، جوئے روٹ چوتھے اور رشبھ پینٹ پانچویں نمبر پر ہیں،جبکہ باولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایوشن، دوسرے، انگلش بولر جیمز اینڈریشن تیسرے، بھارت کے جسپرت بھمرا چوتھے اور شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں