More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

قومی کھیل — ہاکی کا مستقبل روشن ہونے کی آس امید

قومی کھیل — ہاکی کا مستقبل روشن ہونے کی آس امید

 

آئی ایچ ایف نے ہاکی پرو لیگ کیلیے ٹیموں کا اعلان کردیا، 2019 میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان کو بھی شامل کیاگیا ہے، لیگ کا افتتاح جنوری 2019 میں ہونا ہے اور یہ جون تک جاری رہے گی۔

آئی ایچ ایف نے ہاکی کے کھیل میں انقلاب لانے کیلیے ہاکی پرولیگ متعارف کروادی، مردوں کی لیگ میں پاکستان کے علاوہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، برطانیہ، جرمنی، انڈیا، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، برطانیہ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور امریکہ مدمقابل ہوں گے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی مردوں کی ٹیم عالمی درجہ بندی ہاکی پرو لیگ میں شرکت کرے گی جو ایک منفرد عالمی بین الاقوامی لیگ ہے۔ نئی لیگ کا افتتاح جنوری2019 میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے مردوں اور خواتین کی9 بہترین ٹیمیں144مقابلوں میں ایک دوسرے کیخلاف کھیلیں گی، طے شدہ میچز جنوری سے جون تک ہر ہفتے بڑے اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان کی مینز ٹیم کا مقابلہ ارجنٹائن آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوگا، اسکاٹش ہاکی کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کرنے کی شراکت داری پر اتفاق کے باعث پاکستان اپنے تمام ہوم گراؤنڈ میچز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے گا تاکہ دوسرے ملکوں کیلیے پاکستان میں کھیلنے کیلیے سفر کرنے کی پیچیدگیوں کو محدود کیا جاسکے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں