More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

جاوید آفریدی نے پاکستان سپر ہاکی لیگ کا طبل بجا دیا

جاوید آفریدی نے پاکستان سپر ہاکی لیگ کا طبل بجا دیا

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں پشاور زلمی کے روح رواں جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام کھیلوں کی بھی سرپرستی کر رہے ہیں، جاوید آفریدی کے مطابق فروغ کھیل سے نہ صرف معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی آئے گی بلکہ اس کے ذریعے کسی بھی شعبے سے ذیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے، ایک سوال پر جاوید آفریدی نے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں قومی کھیل کی لیگ شروع کیا چاہتے ہیں، جیسے ہی سیکورٹی کلیئرنس حاصل ہوجائے گی پاکستان سپر ہاکی لیگ کے شیڈول اور پلان کا اعلان کردیا جائے گا، اب دیکھیے پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس منسٹری کب پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پشاور زلمی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں

tabileaks

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں