حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ
پشاور(نمائندہ تابی لیکس)خیبر پختونخوا حکومت نےپشاور کے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس حوالے سے سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حیات آباد کرکٹ گراونڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیا جائے گا جس کے انتظامی اختیارات پی سی بی کے پاس ہوں گے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی سفری ہدایت نامہ کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہیں جاسکتے جبکہ بیشتر کھلاڑی ان جگہوں پر کھیلنے سے گریز کرتے ہیں۔سی ای او پی سی بی نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ معاہدہ سنگ میل ہے، اس سے اِن علاقوں میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کرکے ٹیلنٹ کی تلاش کرے گا جبکہ کھیل کی واپسی کیلئے ماحول بنانا ہوگا تاکہ بین الاقوامی کرکٹ بحال کرسکیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں