حسن علی کا جنریٹر چل گیا،انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 248رنز کا ہدف دیدیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)دوسرے ون ڈے میچ میں حسن علی کا جنریٹر چل گیا اور انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا۔
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق لارڈز کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز سالٹ اور ڈیوڈ مالان نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ مالان بغیر کوئی رن بنائے اننگز کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی گیند پر آوٹ ہو گئے۔
حسن علی نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور لارڈز کے میدان میں 51 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے سالٹ 60، ونس 56 اور لوئس گریگری 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل بابر نے ٹاس جیت کر بتایا کہ موجود کنڈیشنز کو مندنظر رکھتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بولر کو ابتدائی اوورز میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں