حمزہ شہباز کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ایونٹ تواتر سے کروائے جائیں گے
لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن زیر انتظام منعقد کروائے گئَے حمزہ شہباز کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوئی جہاں ڈی جی سپورٹس زوالفقار علی گھمن، وزیر کھیل صوبائی شجاع خانزادہ،کمشنر لاہور عبداللہ سنبل ، سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد اور صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم نے شرکت کی، خواجہ ندیم کلب کی سطح پر سال میں چار ٹورنامنٹس کروانے کا اعلان کیا، جبکہ شجاع خانزادہ اور زوالفقار گھمن نے نہ صرف یونس خان اور مصباح الحق کو قابل ستائش انداز میں خراج تحسین پیش کیا، دونوں مہمانان گرامی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب فروغ کھیل میں حکومت پنجاب کی خواہشات اور ویژن کے عین مطابق کام کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو کھیل کے وسیع مواقع فراہم کرنے کا جامع منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، ڈی جی سپورٹس ایس بی پی زوالفقار گھمن نے کہا کہ پنجاب کے قریہ قریہ گاوں گاوں گراونڈز اور اسٹیڈیم تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں اور پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کو کھیل اور کھلاڑی کی توقعات کے مطابق بہتر بنایا جارہا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں