فاصلہ مناسب، پھر بھی حفیظ قید تنہاٸی کاٹیں گے
محمد حفیظ پر اعلامیہ
ساؤتھ ہمپٹن،12اگست2020ء:
قومی کرکٹ ٹیم کا محمد حفیظ پر اعلامیہ مندرجہ ذیل ہے:
“محمد حفیظ، آج صبح ٹیم ہوٹل سے متصل گولف کورس گئے، جوکہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہے۔اس دوران انہوں نے ایک عام فرد کے ساتھ تصویر بنوائی اور بعدازاں اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا۔ ”
“جیسا کہ تصویر میں واضح ہے کہ محمد حفیظ نے 2 میٹر پر مشتمل سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے،لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے، ٹیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد، محمد حفیظ کو اس وقت تک آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا۔”
“محمد حفیظ کا کوویڈ19 ٹیسٹ بدھ کی سہ پہر لیا گیا، جس کا رزلٹ جمعرات کو متوقع ہے۔”
“محمد حفیظ کو آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ ان کے اور ان کے اردگرد موجود تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ٹیم منیجمنٹ کا ماننا ہے کہ یہ غلطی غیردانستہ تھی تاہم یہ سب کو بائیو سیکیور ماحول، جوکہ ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنایاگیا ہے، کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کی ایک اچھی یاد دہانی ہے۔”
“ٹیم منیجمنٹ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔”
- محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 20 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں