More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو صاف جواب دے دیا

سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو صاف جواب دے دیا

نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں آج کل فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے جسمیں سلسلہ وار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، اور ورلڈکپ کھیلنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ کو پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ جو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بھی کپتان مقرر کیے گئے مگر اپنی بال پر فیلڈنگ کرتے ہوئے ایسے زخمی ہوئے کہ نوبت انگلینڈ میں ہاتھ کی سرجری تک آن پہنچی
ہمارے ذرائع بتاتے ہیں کہ سابق کپتان حفیظ نے سلیکشن کمیٹی سے فٹنس ٹیسٹ سے چھوٹ دینے کی اپیل کی ہے جسے سلیکشن کمیٹی یکسر مسترد کردیا اور ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کو کہا ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے
اب دیکھیے کہ محمد حفیظ اس امتحان میں سرخرو ہو پاتے ہیں یا نہیں ؟

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں