More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

میری کتاب کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہوگی، شاہد آفریدی

میری کتاب کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہوگی، شاہد آفریدی

کئی دہائیاں بیت گئیں مگر شاہد آفریدی کا سحر ہے کہ ٹوٹنے کا نام ہی لے رہا اور ان کے فینز ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں، حتکہ ان کے متعلق کوئی جھوٹی خبر بھی آجائے تو اس کو سچ سمجھ کر اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہیں ، خصوصا اگر کوئی ان کے خلاف لکھے تو لالا کے فینز اس کا جینا محال کردیتے ہیں
شاہد آفریدی کی سوانح حیات پر لکھے جانے والی کتاب کا نام ’گیم چینجر‘ ہے اور یہ نام بھی آفریدی کی زندگی میں ہونے والے اُتار چڑھاؤ کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔ جسے معروف اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے طویل تحقیق اور مشاہدات کے بعد تحریر کیا ہے۔ ان کی یہ کتاب کی تقریب رو نمائی رواں ماہ 30 اپریل کو ہوگی
کتاب جسکا نام گیم چینجر رکھا گیا ہے اس میں بوم بوم کی کرکٹ سے بے پناہ محبت اور ان کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور سکینڈلز کا تفصیل تزکرہ کیا گیا ہے

game-changer

خود شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ان گنت انٹرویوز دیے مگر ان کے بارے میں اس کتاب میں انہوں نے جو کچھ بیان کیا ہے اس کا تزکرہ آپ کو پہلے کبھی نہیں ملے گا،  میری یہ کتاب نہ صرف میرے مداحوں کے لئے ہے بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں