انور چوہدری – انسداد کرکٹ کو کوشاں
صدر فیصل آباد ریجن انور چوہدری سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے بعد موجودہ پی سی بی کی بھی آنکھ کا تارہ ہیں اور اپنے عہدے کے ناجائز استعمال میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے، فیصل آباد کی کسی بھی ٹیم میں وجاہت اللہ واسطی سمیت کوئی بھی سلیکٹر ان کی مرضی کے خلاف میرٹَ پر ایک کھلاڑی منتخب کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، اس معاملے میں ڈائریکٹر اکیڈیمیز مدثر نزر بھی بے بس اور شکوہ کناں نظر آئیں ہیں
مخالف ایسوسی ایشنز کا کھلاڑی منتخب ہوجائے ایسا نہ ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا جب تک انور چوہدری فیصل آباد ریجن کے صدر ہیں، اس سلسلے میں ہیڈکوچ تنویر شوکت یا محمد اشرف سے بات کی جائے تو وہ بھی لاچاری کا اظہار کرتے ہیں
مخالف ایسوسی ایشنز کرکٹرز کے بعد انور چوہدری نے ایسوسی ایشنز کے خلاف بھی اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے اور اپنے پہلو میں بیٹھے سیکریٹری فیصل آباد ایسوسی ایشن کو وارننگ لیٹر ایشو کروا دیا ہے
اب انور چوہدری نے اپنی توپوں کا رخ سرگودھا کی طرف موڑ دیا ہے، 28 جنوری کو ہونے والے سرگودھا الیکشن میں من پسند گھوسٹ کلبز کو تو اہل قرار دلوا لیا ہے جبکہ سارا سال باقاعدگی سے لگنے والے کلب منہ دیکھتے رہ گئے، قائم مقام کے طور پر عبدالحنان نامی شخص کو مقرر کروایا ہے جس کا نام حلقہ کرکٹ نہ کبھی سنا اور نہ ہی کبھی اس کو دیکھا، عبدالحنان کو سرگودھا الیکشن کا نوٹیفیکیشن 28 دسمبر کا بھیج دیا گیا مگر الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق ابھی تک کسی کلب کے صدر کو الیکشن کے بارے مطلع نہیں کیا گیا حالانکہ کاغزات جمع کروانے آخری تاریخ 4 جنوری ہے، تاریخ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے سرگودھا کے الیکشن اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہونگے
سرگودھا ایکٹو کلبز کے صدور نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ تو فیصل آباد میں الیکشن کو مانتے ہیں اور نہ ہی انور چوہدری کی چیرہ دستیاں چلنے دیں گے، صدور نے اعلان کیا ہے کہ اگر پی سی بی نے انور چوہدری کے شرمناک اقدامات کا نوٹس نہ لیا تو وہ کھلاڑیوں سمیت قزافی اسٹیڈیم لاہور کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور فیصل آباد ریجن میں ایڈہاک لگانے تک اپنے احتجاج کا سلسلہ بند نہیں کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں