بھارتی فکسنگ سنڈی — بگ بیش لیگ کو بھی چاٹنے لگی
صاحب دنیا میں جہاں بھی کرکٹ کرپشن کا کوئی واقعہ سننے میں آتا ہے تو اس کے مرکزی کرداروں میں کوئی نہ کوئی بھارتی ہوتا ہے مگر پھر بھی آئی سی سی کے اہم ترین چوہدریوں میں بھارت کا شمار ہوتا ہے،، جو آنے والے وقت میں آئی سی سی کی شفاف حیثیت پر کئی سوال اٹھا سکتا ہے،،،، آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کو شفافیت کے لحاظ سے ایک بہترین لیگ متصور کیا جاتا ہے ،،،، مگر بھارتی کرپشن سنڈی نے بگ بیش لیگ کے ارد گرد بھی بھنبھنانا شروع کردیا ہے جس پر لیگ حکام کے ساتھ ساتھ اے سی یو بھی چوکنی ہوگئی ہے
بورڈ چیف جیمز سدرلینڈ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور ان کے مطابق اے سی یو تازی ترین واقعہ پر جو تحقیقات کر رہا ہے،،آئی سی سی کو اس پر مکمل اعتماد ہے،،،
بورڈ چیف جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ انہوں نے لیگ میں شامل ٹیموں کے ذمے داران کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ بگ بیش لیگ کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
بورڈ چیف جیمز سدرلینڈ نے اسکینڈل کی ٹائمنگ کو اذیت ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کی توجہ ایشز جیسی تاریخی سیریز سے منتشر ہو سکتی ہے،،، جب جیمز سے پوچھا گیا کہ کیا اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ ہوگی تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا
برطانوی اخبار دی سن نے کچھ دن پہلے دعوی کیا تھا کہ بھارتی بکیز کا دعوی ہے کہ کرکٹ کرپشن کے جراثیم کرکٹ آسٹریلیا میں بھی پائے جاتے ہیں اور یہ خبر منظر عام پر آتے ہی پرتھ ٹیسٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کو بریفننگ دے دی گئی تھی
اپنی رائے کا اظہار کریں