کون فٹنس ٹیسٹ دے چکا ؟ کس کس کے باقی ہیں؟
ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع
پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے 15 اور 16 اپریل کا باقاعدہ اعلان کررکھا ہے
کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر جو کھلاڑی پہلے فٹنس ٹیسٹ دینے کے خواہش مند ہیں، ان کے ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا
بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عباس، شاداب خان ، محمد حسنین اور عابد علی فٹنس ٹیسٹ دے چکے
فاسٹ بولر محمد عامر، عماد وسیم، امام الحق، آج فٹنس ٹیسٹ دیں گے،
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی این سی اے میں رپورٹ کردیں گے تاہم وہ پندرہ اپریل کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔
چیف کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن، فزیو کلف ڈکن اور ٹرینر گرانٹ لوڈن پر مشمل ٹیم فٹنس ٹیسٹ لے رہی ہے
کرکٹر 17.4 کے بنچ مارک تک نہ پہنچ پائے وہ 15 اپریل تک دوبارہ ٹیسٹ دے سکتا ہے،
اب تک صرف دو کرکٹرز عابد علی اور محمد حسنین مطلوبہ ہدف سے معمولی سے پیچھے ہیں
اسی لیے ایک بارپھر آج دوبارہ ٹیسٹ دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں