ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کے والد انتقال کر گئے
قومی کرکٹ ٹیم جب سے بین الاقوامی دورے پر ہے، کھلاڑیوں کے لیے صدماتی خبریں آتی رہیں ہیں، سرفراز احمد کو اپنی والدہ کی علالت پر پاکستان لوٹنا پڑا، جبکہ محمد عرفان بھی اپنی عزیز ترین ہستی سے محروم ہوگئے
اب وہاب ریاض کے والد بھی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ یکم فروری کو ادا کیا جائے گا
اللہ مرحوم کی بخشش فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ جھیلنے کی ہمت دے
اپنی رائے کا اظہار کریں