محمد عباس قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں
ہیڈکوچ مکی آرتھر نے فاسٹ باولر محمد عباس کو دورہ ویسٹ انڈیز کی دریافت قرار دیا یے اور ان کو آنے والے وقت کے لیے پاکستان کا بہترین باولر قرار دیا ہے
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد عباس کو ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر برمنگھم میں جاری تربیتی کیمپ میں مدعو کر لیا گیا ہے اور وہ بیس مئی سے قومی ٹیم کے جاری کیمپ میں شامل ہوجائیں گے، ترجمان کے مطابق محمد عباس جو پہلے سے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں کو تربیتی کمیپ میں شامل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کو انگلینڈ کے موسم اور پچز پر باولنگ کا تجربہ حاصل ہوگا جو مستقبل میں ان کے اور پاکستان کے کام آئے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں